Surprise Me!

سرینگر میں ادبی تقریب کے دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو دیا گیا اعزاز

2025-11-17 5 Dailymotion

<p>سرینگر: سرینگر میں سہ ماہی ’کوہ ماراں‘ نامی جریدہ کی انتظامیہ نے ایک ادبی تقریب منعقد کی جس میں سہیل سالم کی مرتب کردہ کتاب ’نقش نوشاد‘ - جو کہ میر نوشاد رسول نامی معروف قلمکار کے کالموں اور مضامین پر مشتمل ہیں - کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔</p><p>رسم رونمائی کی تقریب میں فکشن نگار اور معروف معالج ڈاکٹر نذیر مشتاق، شعبہ صحافت کشمیر یونیورسٹی کے سابق سربراہ پروفیسر ناصر مرزا اور معروف فکشن نگار و ڈراما نویس غلام نبی شاہد کے علاوہ ادب سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی۔</p><p>کوہ ماراں کے مدیر سہیل سالم نے نقش نوشاد کا مختصر خاکہ پیش کیا جس کے بعد نور شاہ کا لکھا ہوا مضمون میر نوشاد رسول ’’میرے آنگن کا پرندہ‘‘ صوفی بشر بشیر بھی پڑھا گیا۔ صدارتی کلمات میں ڈاکٹر نذیر مشتاق نے میر نوشاد رسول کی ادبی اور نجی زندگی کا ذکر کیا۔</p><p>دریں اثناء، تقریب میں ادب اور صحافت کے میدان میں نمایاں اور قابل ادر خدمات انجام دینے والے افراد کو نوشاد رسول میموریل انعام 2025 سے نوازا گیا۔ جن میں ای ٹی وی بھارت کے سینئر نمائندے پرویز الدین بھی شامل تھے۔</p>

Buy Now on CodeCanyon